لوٹ اویر کا واحد بنیادی مرکز صحت تبدیلی کی راہ دیکھ رہی ہے

شنگوش لوٹ اویر (نمائندہ زیل) وادی لوٹ اویر چترال کے شمال مغرب کی جانب ایک دور افتادہ اور نہاہت ہی پسماندہ علاقہ ہے۔ جو ایک طرف چترال ہیڈ کوارٹر سے دور ہے وہاں سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی سے بھی اتنی ہی مسافت کے دوری پرہے اور ساتھ ہی انتہائی پُر پیچ راستوں کے ذریعے مین چترال بونی روڈ سے منسلک ہے۔ سردیوں میں انتہائی کڑاکے کی سردی پڑتی ہے اور کم از کم 18 انچ تک برف پڑتی ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہتی ہے۔ انہی حالات میں اگر علاقے میں بنیادی صحت کے سہولیات کا حال دگرگوں ہو تو انسان کہاں جائے۔

ایسے ہی حالات بنیادی مرکز صحت شنگوش اویر کے ہیں۔ جہاں کا بی ایچ یو میں نہ تو ڈاکٹر ہے اور نہ ہی ادویات نہ عملہ ہے اور نہ سرکاری املاک کا تحفظ۔ بی.ایچ.یو شنگوش اویر کی حالت موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.
صوبائی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے. لیکن بی.ایچ .یو شنگوش کی خستہ حال عمارت موجودہ حکومت کی جھوٹے دعووں کی ثبوت پیش کرتا ہے. تنظیم نوجوانان اویر کئی بار انتظامیہ.محکمہ صحت سمت پارلمنٹیرین کو بھی اس حوالے سے اگاہ کیا جا چکا ہے لیکن تاحال وعدوں کے سوا کچھ نہیں ہوا.

زیر نظر تصاویر خود ہی اسی ہسپتال کے حالت بیان کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email