گرم چشمہ (نامہ نگار) گرم چشمہ میں مقامی سطح پر پنشنرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں گرم چشمہ کے سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق الدین استاد نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے اپنے مفادات کے لئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ یہ ایسوسی ایشن پنشنرز کے مفادات کے حصول میں ہماری مدد کرے گا۔ زردولہ جان استاد نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنشنرز ایسوسی ایشن کے مفادات کے لئے دن رات ایک کریں گے۔ سلطان مراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تما م پنشنرز جب اس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہوں گے تو ایسوسی ایشن کے ممبران کے بچوں کی پڑھائی، صحت اور دوسرے بنیادی ضروریات کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے قابل بچوں کے سکول اور کالج فیس ادا کرسکتے ہیں۔ صحت کے مسائل کے لئے غریب افراد کی مدد کریں گے۔ معروف سماجی کارکن اور ایسوسی ایشن کے عبوری صدر امیر اللہ صوبیدار نے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن تمام ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے انشاء اللہ ہم اس مشن میں کامیاب ہوں گے۔ حسین جان نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے بہترین کام کسی کی مدد کرنا اور ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں گے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023