چترال (نامہ نگار) ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے چترال خصوصا سب ڈویژن مستوج کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کوششوں سے گولین گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے چترال ٹاون اور دروش سمیت سب ڈویژن مستوج کو 25دسمبر سے بجلی دینے کی حتمی منظوری دیدی گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے بجلی اویس لغاری سے متعدد بار میٹنگ اور انکی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو پشاور کو ہدایت دینے کے بعد پیسکو حکام نے گولین گول بجلی گھر سے لوئیر چترال کے ساتھ ساتھ بالائی چترال کو بھی بجلی دینے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ٹرانسفر میر چند دنوں کے اند ر دروش میں نصب کیاجائیگا۔جبکہ سب ڈویژن مستوج کو چار میگاواٹ بجلی دی جائیگی۔ جبکہ اس سے زیادہ لوڈ پیڈو کی موجودہ لائن برداشت نہیں کرسکتی ۔ انھوں نے بتایا کہ سب ڈویژن مستوج کو جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے بجلی دی جارہی ہے جسکی کیپسٹی چار میگاواٹ تک ہے۔ تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے گزشتہ بجٹ میں تقریبا 55کروڑ روپے اس مد میں رکھے گئے ہیں۔ جبکہ باقی رقم بھی جلد ریلیز ہونگے، جس سے سب ڈویژن مستوج کیلئے کاغ لشٹ کے مقام پر ایک بڑا گرڈ اسٹیشن قائم کیا جائیگا۔اور 132KV کے لائن بچھائی جائیگی۔ اور ساتھ دروش اور ماربل سٹی گنگ میں بھی گرڈ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں۔ ایم این اے نے مزید بتایا کہ ٹوٹل سات فیڈر اپر اور لوئیر چترال کیلئے منظور ہوگئے ہیں۔ جس میں یارخون، لاسپور، گرم چشمہ( کریم آباد، آرکاری اینڈ گرم چشمہ ٹو گوبور)، مدک لشٹ ، آرندو، تورکہو تا ریچ اور موڑکہوتا شاگروم شامل ہیں۔ جس کے بعد ان علاقوں کو مکمل بجلی دی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں ایم این اے نے بتایا کہ 25دسمبر کے بعد پہلے مرحلے میں پیڈو کی لائینین جن جن علاقوں تک پہنچ چکی ہیں وہاں تک بجلی دی جائیگی۔ انھوں نے مذید بتایا کہ چترال ٹاون ، ایون اور دروش تک بجلی دینے کی منظوری پہلے سے ہوچکی ہے۔ لہذا گولین گول 106میگاواٹ ہائیڈوپاور پراجیکٹ کی پہلی یونٹ 25دسمبر 2017سے چالو ہونے کے بعد چترال کے ان تمام علاقوں کو بجلی دی جائیگی جہاں پر پیسکو یا پیڈو کی لائینین موجود ہیں ۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023