تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں طبی سہولیات کا فقدان

بونی (نمائندہ ذِیل)بونی کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سب ڈویثرن مستوج کے تین تحصیلوں پر مشتمل واحد ہسپتال ہے جہاں دور دراز سے مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں لیکن ہسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مجبورا پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے۔ مہنگائی کی اس دور ایک غریب آدمی پرائیویٹ ہسپتال کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتاہے ہسپتال کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے گیارہ ڈاکٹروں کی جگہ صرف پانچ ڈاکٹر ڈیوٹی کر رہے ہیں باقی آسامیاں خالی ہیں لیڈی ڈاکٹر کی تبادلے کے بعد اور ڈاکٹرنہیں جس سے خواتین مریضوں کو مشکلات درپیش ہوتے ہیں اس کے علاوہ سوئیپر ، مالی دائی، دھوبی نہیں ہے، بجلی عدم دستیاب جبکہ متبادل جنریٹرکا کوئی بندوبست نہیں ہے سردیوں میں heating کی کوئی بندوبست نہیں ہے علاقہ سرد ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہوتے ہیں چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے جانور اوربازار کے آوارہ کتے ہسپتال ایریا میں داخل ہو تے ہیں ہسپتال کتوں کا آماجگاہ بن گیا ہے۔ دہشت گردی کی اس دور میں ہسپتال میں سیکورٹی کا کو ئی انتظام نہیں ہے اس سلسلے میں انچارج میڈیکل آفیسر فیض الملک جیلانی سے ملاقات کی گئی ہے تو اس نے بھی عدم سہولیات کا تفصیل سے ذکر کیا اس سلسلے میں محکمہ صحت اور صوبائی حکومت سے پُر زور گذارش اور اپیل کی جاتی ہے کہ اس لاورث ہسپتال کی طرف ضرورتوجہ دیں جس سے اس علاقے کی عوام کو صحت کے شعبے میں ریلیف پہنچے۔

Print Friendly, PDF & Email