انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس

پشاور: انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیر اہتمام پشاور میں انجمن کا تعزیتی اجلاس انجمن کے سرپرست اعلیٰ قاضی عنایت جلیل عنبرؔ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اس اجلاس میں کھوار زبان و ادب کے مشہور و معروف شاعر انجمن ترقی کھوار چترال کے بانی رکن تاج محمد فگارؔ کی ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں انجمن کے صدر مہربان الٰہی حنفیؔ ، خواجہ سعید احمد سعیدؔ ، رحمان للہ طوفانؔ ، فضل نعیم نعیمؔ ، سید ابراہیم شاہ طائرؔ ، محمد غفار عاکفؔ ، محمد ظفر مسرورؔ اور یحٰیی عندلیبؔ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں مرحوم کی مغفر ت کے لئے دعا کی گئی اور پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ حاضرین نے تاج محمد فگارؔ مرحوم کی کھوار ادب کی ترویج و ترقی کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے