پاکستانی لڑکے محمد علی نے امریکی سرمایہ کار کی 5 ملین پاونڈ سے زیادہ بڑی آفر ٹھکرا دی

لندن :ہونہارپاکستانی نژاد نوجوان کو اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد۔کروڑوں روپے کی امریکی آفر کو خاطر میں نہ لایا۔برطانیہ کے علاقے ‘ ڈیوز بری میں رہنے والے پاکستانی نژاد 16 سالہ محمد علی نے ایک ایسی ویب سائٹ بنائی ہے ۔ جو پیسوں کی بچت کرواتی ہے ۔محمد علی کو ایک امریکی سرمایہ دار نے اپنا یہ آئیڈیا بیچ دینے کے لیے کہا اور 5 ملین پاونڈ سے زیادہ کی آفر کروا دی ۔
لیکن محمد علی نے یہ آفر ٹھکر ا تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سے کہیں زیادہ پیسے کما سکتا ہے۔علی نے یہ ویب سائٹ اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتے ہوئےاپنے بیڈ روم میں ہی بیٹھ کر بنائی ہے۔اِس سے پہلے علی 12 سال کی عمر ایک ویڈیو گیم اور ایک فنانس ایپلیکیشن بھی بنا چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے