جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ،کثیر تعداد میں علماء اور طلباء کی شرکت

لاہور (نمائندہ زیل )جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے زیر اہتمام ہمدرد سینٹر لاہور میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں علماء اور طلباء کی شرکت کی ۔پروگرام کی صدارت جامعہ اشرفیہ کے استاد الحدیث مولانا عبد الرحیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی تحصیل ناظم چترال 2 مولانا محمد یوسف تھے۔

پروگرام میں نوائے چترال گروپ کے پریذیڈنٹ حافظ نصیر اللہ منصور اورمشہور شاعراور کالم نگار کے مصنف مشہود شاہد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ۔اس کے بعدلاہور کے مختلف مدارس سے آئے ہوئے دس طلباء کے درمیان سیرت سرور کونین ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جسے حاضرین و ناظرین نے بہت سراہا۔حافظ اسعد اللہ نے پہلی ہدایت الرحمن نے دوسری اور صدام حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کانفرنس ہال سامعین سے بھر اہوا تھا پروگرام کے اختتام کاروان مستجاب ٹریول اینڈ ٹور سروس کی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے ایک خوش نصیب کا انتخاب کیا گیا جوکہ لوٹ اویر سے تعلق رکھنے والے جامعہ اشرفیہ کے طالب علم حیدر حسین تھے۔ اس کے بعد دو خوش نصیبوں میں بذریعہ قرعہ اندازی موبائل فون تقسیم کیے گئے ۔ مولانا فیاض الدین استاد الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہو رنے خصوصی خطاب کیا۔اس سے پہلے تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے چترال کی سیاسی حالات پر روشنی ڈالی ۔آخرمیں مولانا عبدالرحیم کے اختتامی اور دعائیہ کلمات سے یہ تقریب اپنی اختتام کو پہنچی.

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے