کراچی میں مقیم مولانا تاج محمد حنفی کا چترال سے الیکشن لڑنے کا عندیہ

کراچی(نمائندہ زیل) کراچی میں مقیم وادی چترال سے تعلق رکھنے والے مولانا تاج محمد حنفی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں چترال سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا تاج محمد حنفی کا کہنا تھا کہ وہ چترال سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں ۔اس سوال پر کہ اگر آپ نے الیکشن میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا تو کس پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے؟تو مولانا تاج محمد حنفی کا کہنا تھا کہ چترال میں چونکہ مجھے اپنی پارٹی سمیت جانے کی کوئی ضرورت نہیں لہٰذا میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لوں گا۔ اگر مذہبی و سیاسی جماعتوں میں سے کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کی کوئی صورت بن گئی تو اس پربھی غور کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ چترال اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے ان مشکلات سے وادی چترال کو نکالنے کے لیے ہمارے نمائندوں کو شب و روز ایک کرکے کام کرنا چاہیے۔ میں خود بھی اسی جذبے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے