لواری ٹنل ہفتے میں دو دن کے لیے کھولنے کے احکامات جاری۔عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

پشاور(نمائندہ زیل)  اتوار کےروز وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام  نے پشاور میں چترالیوں کی  ایک ثقافتی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر  صدارتی خطاب میں ایم پی اے سردار حسین کی طرف سے خصوصی درخواست پروزیر اعظم کے مشیرنے این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے موقع پر ہی رابطہ کرکے لواری ٹنل کو ہفتے میں دو دن کے لیے کھولنے کی منظوری لے لی۔

[​IMG]

عوام کو درپیش اس مسئلے کو موقع پر ہی حل کرنے پر ایم پی اے سردار حسین نے امیر مقام کا  پورے چترال کی طرف سے شکریہ ادا کیااور مطالبہ کیا کہ ٹنل کو کھولنے کا شیڈول جمعہ کی بجائے ہفتہ اور اتوار کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ عوام کو آسانی ہو ۔انجینئر امیر مقام نے میڈیا کے سامنے ایم پی اے سردار حسین کو یقین دہانی کی کہ چترالی عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹنل کا  نیا شیڈول بھی جلد   مقر ر کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے