لواری ٹنل محصور چترالیوں کے لیے بنداور کھیل تماشے کے کھلا رکھنا ایک سنگین مذاق ہے۔ حاجی محمد شفا

چترال (نمائندہ زیل) دروش   سےتعلق رکھنےوالے سیاسی اور سماجی کارکن اور ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ حاجی محمد شفا نے لواری ٹاپ میں جیپ ریلی منعقد کرکے تماشے  کااہتمام کرنے کو چترالی عوام کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ چترال کی پانچ لاکھ کی آبادی کو محصور رکھ کے حکومت کالواری میں جیپ دوڑ کا تماشہ کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے۔

چترال کی بے بس ومجبور عوام  لواری ٹاپ بند ہونے کی وجہ سے پہاڑوں میں گھر کر رہ گئے ہیں ، مریض ہسپتال پہنچنے کے انتظار میں مررہے ہیں، اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوچکی ہے ، جان بچانے والی ادویات شارٹ پڑ رہی ہیں  اوردوسری  طرف لواری ٹنل کے اندر تین روز سے کار ریلی کی پریکٹس ہورہی ہے۔ جوکہ حکومتی موقف کی نفی کرتی ہے ۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں میں کہا کہ حکومت نے لواری ٹنل پراجیکٹ میں جاری کام میں خلل پڑنے کا بہانہ بنا کر ٹنل کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ہفتے میں صرف ایک دن کھولنے پر بضد ہے لیکن دوسری طرف کئی دنوں سے لواری ٹنل میں کام کو بند کرکے جیپ ریلی نکالنے کی پریکٹس جاری ہے ۔

حاجی محمد شفا نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کی بندش کی وجہ سے چترال میں انسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ہےاگر اس وجہ سے  قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تو اس کا ذمہ دار صرف اور صرف حکومت  کوٹھہرایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے