کھوار قلم قبیلہ کے زیر انتظام بونی میں ادبی و ثقافتی پروگرام

بونی (زیل نمائندہ)نیا ضلع بننے کے باظابطہ اعلامیہ کے بعد بالائی چترال کے ہیڈکوارٹربونی میں کھوار قلم قبیلہ،بزم ہمجور اور تحصیل کونسل مستوج کے زیرانتظام ادبی اور ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے حصے میں اپر چترال کو درپیش مسائل و مشکلات کی روشنی میں مقالات پیش ہوئے ۔ دوسرے حصے میں قدیم ثقافتی پروگرام پھاستیک اور نوہتیک پیش کیا گیا ۔ اس مخصوص ثقافتی پروگرام میں سینئر فنکاروں نے حصہ لیا اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ پروگرام کے تیسرے سیشن میں کھوار محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا  جس میں چترال بھر سے نوجوان اور سینئر شعراء نے کلام پیش کیے۔  پروگرام کے آخری سیشن میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نوجوان اور سینئر گلوکاروں نے اپنی آواز کی جادو سے حاضرین سے داد وصول کیے۔  بابافتاح الدین، میرولی المعروف کوراغو ماسٹر اورنوجوانوں گلوکاروں میں  انصار الٰہی نعمانی نے بھی حاضرین کو محظوظ کیا۔  کھوار قلم قبیلہ کے زیرانتظام اس ادبی اور ثقافتی پروگرام میں مکرم شاہ، رحمت غازی،سید سردار حسین،منصورشباب ،آفتاب عالم ،عنایت اللہ اسیر،صادق اللہ صادق ،ظفراللہ پرواز،فخرالدین کے علاوہ  چپاڑی ثقافتی گروپ کے فنکاروں سمیت مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email