پی ٹی سی ایل  چترال نے اپنے حدود سے تجاوزات ہٹادئیے

چترال(گل حماد فاروقی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے عملہ نے چترال بازار میں ٹیلیفون Exchangeسے متصل ہسپتال روڈ کی جانب کافی عرصے سے قبضہ مافیا کو بھگادیا۔ PTCL کے عملہ نے اپنے دفتر کے ساتھ بالکل لگے ہوئے تجاوزات کو ہٹادئیے۔ ان میں عرائض نویس، ہارڈوئیرکی دکان، جوتوں کی دکان، کباڑی، چائے کا ہوٹل اور دو عدد کمرے بھی بنائے گئے تھے۔ ٹیلیفون اکسچینج کے احاطے میں غیر قانونی طور پر کئی دکانیں زمین پر سج گئی  تھیں۔ ان قبضہ مافیا نے نہ صرف اس احاطے میں باقاعدہ دکان بنائے تھے بلکہ انہوں نے آہستہ آہستہ سڑ ک میں کرسی ، بنچ رکھ کر اس پر بھی قبضہ کرنا چاہتے تھے اور یہ سب کچھ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے بالکل سامنے ہورہا تھا۔ پی ٹی سی ایل حکام نے کئی بار ضلعی انتظامیہ کو ان تجاوزات کو  ہٹانے کے لیے  خط لکھا تھا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ آخر کار اسسٹنٹ بزنس منیجر کی نگرانی میں محکمے کے اہلکاروں نے ان تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردی اور ایک ہی دن میں کریک ڈاؤن کرکے ان چبوتروں، عارضی دکانوں اور دیگر سامان کو ہٹاکر باہر پھینکا جسے بعد میں ان کے مالکان نے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کئے۔

Print Friendly, PDF & Email