جشن قاق لشٹ کے رنگ سج گئے

بونی(زیل نمائندہ) بالائی چترال کے سیاحتی مقام قاق لشٹ میں چارروزہ جشن قاق لشٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس جشن میں پولو، فٹ بال،والی بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، لوکل ہاکی کے علاوہ پیراگلائنڈینگ اور جیپ ریس کے مقابلے ہوتے ہیں۔ افتاحی دن ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)فرقان بلال،نائب تحصیل ناظم مستوج فخرالدین، قاق لشٹ کمیٹی کے چئیرمین شہزادہ سکندرالملک اور قاق لشٹ کمیٹی کے ممبران  سمیت مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ جشن کا افتتاح محافظ الاطفال کے بچوں سے کرایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کے کہا کہ چترال کو قدرت نے فطری حسن سے نوازا ہے یہ قاق لشٹ اس کی ایک زندہ مثال ہے ۔ہمیں چاہئیے کہ ان خوب صورت مقامات کو کارآمد بنا کر چترال کو سیاحتی میدان میں ترقی کے راستے پر گامزن کریں۔ اس موقع پر چترال پولیس اور چترال لیویز کے جوانوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔ یہ جشن اتوار کی شام تک جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email