ایک شام اقبال الدین سحرکے نام

چترال(زیل نمائندہ)کھوار کے معروف شاعر، گلوکار،موسیقار،ستھار نواز،اسٹیج اور ریڈیو کمپئیر اقبال الدین سحر کے ساتھ ایک شام دنین لینیک میں  کلکٹرغلام جیلانی مرحوم کے دولت کدے میں منائی گئی۔  انجمن ترقی کھوار کے زیر انتظام اس پررونق محفل میں’میرمحفل سحر’ کے علاوہ انجمن کےسینئر اراکین سمیت دوسروں نے شرکت کی۔ محفل کی نظامت کرتے ہوئے انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویرالملک نے اقبال الدین سحر کی ادبی اور ثقافتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں کھو ثقافت اور کھوار ادب  کا اثاثہ قرار دیا۔  شرکاء محفل کی طرف سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اقبال الدین سحر نے اپنی حالات زندگی، آباؤاجداد، تعلیم ،شاعری اور موسیقی سمیت دوسرے  دلچسپ موضوعات پر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ تین گھنٹے سے زائد دورانیے پر محیط اس غیر رسمی گفتگومیں سحرکی مزاحیہ اور لطف اندوز گفتگو نے محفل کو زغفران زار بنادیا۔ محفل میں انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزداہ تنویرالملک کے علاوہ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی(تمغئہ امیتاز)، صالح نظام صالح، محمد عرفان عرفان، پروفیسر ممتاز حسین،عنایت اللہ اسیر، صادق اللہ صادق ، شہزادہ مبشرالملک، شاہ جہان، شیرجہان،جاوید اقبال جاوید، عطاحسین اطہر،ظہورالحق دانش سمیت دوسروں نے شرکت کی۔

یادرہے مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کے نامور ادبی اور ثقافتی شخصیات کے ساتھ ان کی ادبی اور ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شام منانے کا اہتمام کرتا  ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email