چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ چترال متوقع

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کل بدھ کے روز چترال کا متوقع دورے پر آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس براستہ شندور گلگت کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران سرکاری ہسپتالوں سمیت دیگر محکموں کا دورہ کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق چترال میں چیف جسٹس کے دورے کے پیش نظر ہر طرف دوڑیں لگی ہوئی ہیں،۔ ہسپتالوں میں پنکھوں تک کو صاف کیا جارہا ہے۔ جبکہ چترال میں ایک سرکاری ادارے میں انتہائی تناوّ کی سی صورت حال ہے۔ 

چیف جسٹس صاحب اگر چترال آتے ہیں تو سرکاری اداروں بالخصوص ان محکموں جن کے ذمے روڈز اور تعمیرات کی ذمہ داری ہے کی باز پرس ضرور کریں کیونکہ کئی عرصوں سے ان کی مرمت کی آڑ میں کڑوڑوں روپے ہڑپ کئے جاچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email