شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے BA/BSc نتائج کا اعلان کردیا

دیر (نامہ نگار) کنٹرولر صاحبزادہ مراد علی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق  بی اے،بی ایس سی میں دروش ڈگری کالج چترال کے طالب العلم فواد احمد شامی نے کل 550میں سے 454نمبر لیکر پہلی ، گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طارق عزیز نے 550میں سے 439نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے طالبہ اُمی فریحہ نے 550میں سے 432نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، کنٹرولر امتحانات صاحبزادہ مراد حسین

امتحانات میں مجموعی طور پر10908امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے کل5523امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کی مجموعی تناسب 50.63فیصد رہا۔ 

Print Friendly, PDF & Email