چتراال (زیل نمائندہ) اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے تجاریونین چترال کو اتوار کے دن بازار کو بند رکھنے کے سلسلے میں ہدایت دی ہے کہ اسے دکانداروں کی صوابدید پر چھوڑ دیا جائے اور جو دکاندار اپنی دکان کو کھلا رکھنا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہ لگادی جائے۔ جمعہ کے روزاپنے دفترمیں تجار یونین کے صدر شبیر احمداور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اے سی چترال نے واضح کردیا کہ اتوار کے روز بازار کو بند رکھنے کے فیصلے کو تمام دکانداروں پر زور زبردستی ٹھونسا نہیں جاسکتا اور اسے دکانداروں کی مرضی پر چھوڑ دی جائے۔ اے سی آفس کے ایک اہلکار نے اجلاس کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز بازار کو بند کرنے کے فیصلے پر دکانداروں اور عوام نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا جبکہ اکثر دکانداروں نے اس فیصلے کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے دکانوں کو کھلا رکھ دیاتھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق صدر حبیب حسین مغل اپنے طویل دور صدارت میں اس فیصلے پر عملدرامد کرانے میں ناکام رہے کیونکہ دکانداروں کی ایک خاصی تعداد غیر مقامیوں کی ہے جواس تعطیل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اپنے کاروبار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023