حالیہ الیکشن میں چترال میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے بھی زیادہ رہا

چترال (زیل نمائندہ)  حالیہ عام انتخابات میں چترال میں عوام نے بہت جوش و خروش میں ووٹ ڈالے۔ جس سے ٹرن آؤٹ کافی مثبت رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چترال میں کل رحسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 269579 تھا جس میں سے 164355کاسٹ ہوئے۔ رجسٹرڈ مرد ووٹروں کی تعداد 151219 خواتین ووٹروں کی تعداد 118360 تھے جن میں سے بالترتیب 91499 اور 72880 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 60.97 رہا جن میں سے خواتین کا ٹرن آؤٹ 61.5 فیصد جبکہ مردوں کا ٹرن آوٹ 60.5 رہا۔ قومی اسمبلی این اے ون کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 5430 اور پی کے ون کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میص 5390 ووٹ مسترد ہوئے

Print Friendly, PDF & Email