چترال میں جنرل الیکشن 2018 پُرامن طور پر اختتام پذیر

چترال (زیل رپورٹ) چترال کے 294 پولنگ اسٹیشنوں میں صبح آٹھ بجے سے جاری پولنگ کا عمل انتہائی پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ چترال شہرکے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں مردوخواتین نے اپنی رائے حق دہی استعمال کرنے کے لئے جوق درجوق آرہے تھے۔ تاہم خواتین کی تعداد مردوں سے کم رہی- پولنگ ایجنٹس کے مطابق گھریلوخواتین گھرکے کام کاج ختم کرنے کے بعد ووٹ ڈالنے آرہے تھے. یہاں‌یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2015کے بلدیاتی انتخابات میں‌صوبے کے چوبیس اضلاع میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ چترال کی تھی. جہاں‌چترال کی ٹوٹل ٹرن آوٹ 65.75جبکہ خواتین کی ووٹ ڈالنے کی شرح بھی سب سے زیادہ تقریبا 70فیصد رہی . امید ہے کہ اس دفعہ بھی ٹرن آوٹ دوسرے اضلاع کے مقابلے میں‌زیادہ ہوگی ۔

Print Friendly, PDF & Email