شندور پولو فسٹیول 5 کے مقابلے 10 گول سے چترال کے نام

شندور (زیل نمائندہ) دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں‌منعقدہ شندور فیسٹول 2018 اپنے اختتام کو پہنچا. فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کے درمیان کھیلا گیا . جس میں‌چترال اے نے گلگت اے کو پانچ کے مقابلے میں‌دس گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا . فائنل میچ کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی پشاور میجر جنرل وسیم اشرف تھے . جنھوں نے کھلاڑیوں‌میں انعامات تقسیم کی . مین آف دے میچ چترال کے شہزاد احمد قرار پائے. اس موقع پر ونر ٹیم کو دس لاکھ اور رنر آپ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا . شندورمیں اس سال سیاح‌کثیر تعداد میں‌موجود تھے. جنھوں‌نے فری اسٹائل پولو سے لطف اندوز کا بھر پور لطف اٹھایا۔

Image may contain: one or more people, people on stage, people dancing, crowd and outdoor

Print Friendly, PDF & Email