اویر کے مقام پر گاڑی کو حادثہ،ایک شخص جان بحق اور دوسرا زخمی

کوغذی (زیل نمائندہ) اتوار کے ظہر کے بعد اویر کے مقام پر جیب حادثے کی شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جنکو مقامی لوگ آر۔ایچ۔سی کوغذی لا رہے تھے لیکن ایک شخص زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوا جبکہ زخمی شخص کو ار۔ایچ۔سی کوغذی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا۔ جان بحق شخص کی لاش کو آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی آوی سے شابرونز اویر جارہی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email