چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کا شندور میں کامیاب ثقافتی پروگرام

شندور(زیل نمائندہ) جشن شندور کی مناسبت سے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کے زیر انتظام عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا..

جس میں چترال اور گلگت کے نامور فنکاروں منصور علی شباب, انصار نعمانی, گلگت بلتستان کے مشہور فنکار جابر, کے ساتھ ساتھ عمران قیصر. سیار حسن. آفتاب عالم آفتاب.نادر شاہ حجاب. شاید لال. ذیشان. سمیر. رب نواز.سرنائے کے ماہر شیر غازی خان اور بہت سے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا..

جسے کثیر تعداد میں شائقین نے بہت سراہا اور خوب داد دی..
پروگرام میں گلگت بلتستان اور چترال کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ .پورے پاکستان اور پاکستان سے باہر کئی ممالک سے آئے ہوئے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں..
پروگرام کے دوران فائر ورک کا بھی خوبصورت انداز سے مظاہرہ کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email