Zeal Breaking News

جشن شندرو کا پہلا دن چترال کے نام رہا

شندور (زیل نمائندہ) شندرو پولو فیسٹیول 2018 کے افتتاحی دن تین میچ کھیلے گئے اور تینوں مقابلے چترال کے کھلاڑیوں کے نام رہے۔ پہلے مقابلے میں ڑاسپور کی پولو ٹیم نے غذر کی پولو ٹیم کو دو کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دے کر مقابلہ جیتا۔ دوسرے مقابلے میں مستوج کی پولو ٹیم نے یاسین کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں آٹھ سکور سے ہرایا۔افتتاحی روز کے آخری مقابلے میں چترال ڈی ٹیم نے گلگت بلتستان ڈی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چھے گولوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور یوں جشن شندرور کا پہلا دن چترال کے نام رہا۔ آج دوسرے دن پولو کے دو مقابلے ہوں گے۔ چترال سی اور گلگت بلتستان جبکہ چترال بی اور گلگت بلتستان کی بی ٹیم آمنے سامنے ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email