جشن شندرو 2018 شروع، افتتاحی مقابلے میں ڑاسپور کی ٹیم کی کامیابی

شندور(زیل نمائندہ) شندرو پولو فیسٹیول 2018 دنیا کی بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور مہوران پاڑ میں ہفتے کی صبح شروع ہوا۔ افتتاحی مقابلے میں ڑاسپور کی ٹیم نے غذر کی پولو ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 5گولوں سے شکست دے کرمیچ اپنے نام کیا۔ آج سہ پہر مستوج اور چترال ڈی ٹیم کا مقابلہ گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلی دوست محمد تھے۔ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں صوبے میں سیاحت کی ترقی میں جشن شندور کی اہمیت و افادیت کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کا پولو سے شغف رکھنے اور پولو کی ترقی کے لیے کوشش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email