چترال پولیس اپنی اچھی شہرت کو برقرار رکھے،ڈی پی اوچترال

چترال (زیل نمائندہ) چترال پولیس اپنی اچھی شہرت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شندور میلہ کے دوران سیاحوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں۔یہ بات چترال میں تعینات ہونے والے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے پولیس لائن چترال میں منعقدہ دربار میں کہی ہے۔انہوں نے ڈیوٹی کے دوران پولیس کے جوانوں کو  عوام کے ساتھ حسن سلوک اور اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آنے کا حکم دیا۔ڈی پی او نے کہا کہ میرادروازہ ہرایک کے لیے ہروقت کھلاہے اور کوئی بھی بلاجھجک مجھ سے مل سکتا ہے۔ دربار میں ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹزر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور چترال پولیس کے دوسرے افسران سمیت جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نے ڈی پی او کو  خوش آمدید کہا۔ڈی پی او نے جوانوں کے عرض معروض اور درپیش مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

Print Friendly, PDF & Email