محکمہ سی این ڈبلیو خاموش تماشائی،کوغذی کے رہائشی نے مستوج روڈکے کھنڈرات کی مرمت شروع کردی

کوغذی (زیل نمائندہ ) کوغذی پائیں کے رہائشی عبدالحکیم نے اپنے ہی گاؤں میں مستوج روڈ کی ویران سڑک کے کھنڈرات  کی مرمت شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موصوف نے مستوج روڈ پر موجود کھڈوں کی مرمت کا بیڑا اٹھالیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی اخراجات سے موڑدہ پائیں میں کئی سالوں سے موجود کھنڈر نما سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر ہوتے ہوئے 20 سال گزر گئے لیکن مستوج روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔  چترال سے لیکر کوغذی تک کا سفر منٹوں کے بجائے گھنٹوں میں طے ہوجاتا ہے ۔ماضی میں ناگہانی حادثات کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔ اس کے علاؤہ سڑک پر موجود کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں میں فنی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ انہوں نے انہی مشکلات کے وجہ سے آخر کار مجبورہوکر اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کا کام شروع کر کے ایک سچے اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے دیا۔

Print Friendly, PDF & Email