استاد سعید الرحمن مرحوم کی یاد میں تورکھو شاگرام میں تعزیتی ریفرنس

تورکھو(زیل نمائندہ ) تنظیم اساتذہ تورکھو چترال کی طرف سےگزشتہ دنوں گاڑی کے حادثہ میں داغ مفارقت دینے والے گورنمنٹ مڈل سکول واشچ کے ہیڈماسٹر سعیدالرحمان مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس جمعہ کے روز گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول شاگرام میں منعقد ہوا۔ ریفرنس کی صدارت پرنسپل ہائی  سیکنڈری سکول شاگرام نصیر اللہ نے کی ۔کثیر تعداد میں  اساتذہ کرام ، معززین علاقہ،مرحوم کے چاہنے والے اور طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر  مقررین نے اپنے خطاب میں مرحوم سعید الرحمن کی زندگی اور علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سعیدالرحمان کی بے وقت موت سے یہ علاقہ ایک مدرس اور صاحب علم شخصیت سے محروم ہوگیا۔ مرحوم ایک دین دار،مہذب اوراپنے پیشہ سے محبت کرنے والے اصول پسند انسان تھے۔مقررین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اتنے بڑے سانحہ کے بعد محکمہ تعلیم کا کوئی افسر تعزیت کے لیے آنے کی زحمت نہیں کی۔ حاضرین ریفرنس نےمتفقہ طور پر  گورنمنٹ مڈل سکول واشیچ کو مرحوم استاد کے نام سے منسوب کرنے کی پرزور  اپیل کی۔صدارتی خطبہ سے پہلے معروف شاعر ناجی خان ناجی نے سعیدالرحمان مرحوم کی یاد میں مرثیہ پیش کیا جس سے حاضرین اشکبار ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email