بروز پبلک سکول کا اعزاز،فرجاد اویس نے 1028نمبرلے کر چترال میں پہلی پوزیشن حاصل کی

چترال (زیل نمائندہ)کوغذی سے تعلق رکھنے والے بروز پبلک سکول کے طالب علم فرجاد اویس ولد عزیزالرحمان  نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1028 نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گزشتہ سارے ریکارڈ توڑدئیے۔ موصوف غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل طالب علم ہیں۔انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کرام کی کوشش، اپنی محنت اور والدین کی دعاؤں کانتیجہ قراردیا۔

Print Friendly, PDF & Email