چترال گول نیشنل پارک کی گاڑی کو حادثہ،چارافراد زخمی

چترال (زیل نمائندہ)پیرکی سہ پہر بیرموغ لشٹ کے مقام پر چترال گول نیشنل پارک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈی ایف او سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی گاڑی چترال گول نیشنل پارک سے وآپس آرہی تھی اچانک بریک فیل ہونے کے بعد  بے قابو ہوگئی جس پرڈرائیور افضل نے کمال ہوشیاری دیکھاتے ہوئے گاڑی کو درخت سے ٹکرایا جس کے باعث گاڑی گہری کھائی  میں گرنے سے بچ گئی ۔گاڑی میں ڈی۔ایف ۔او ارشاد احمد، ڈپٹی رینجر شفیق احمد شیدا، واچر اسرار احمد اور ڈرائیور افضل سوار تھے۔ اس حاادثے میں آخری اطلاع آنے تک کوئی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے  تاہم ڈی ایف او سمیت دو اور زخمیوں کو سر میں چوٹ آنے کی وجہ سے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ شفیق احمد شیدا جو اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں زیرعلاج ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email