گرین لشٹ  سے کوراغ تک  ماژے قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد  نے ماژے انجمن  قائم کردیا

ریشن(نمائندہ زیل) گرین لشٹ  سے کوراغ تک  ماژے قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد  نے ماژے انجمن  قائم کردیا

تفصیلات کے مطابق ماژے برادری کا ایک  اہم اجلاس آج ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر افضل کی قیادت میں ریشن گول میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ سال سے جاری جدو جہد کو عملی شکل دے کر ماژے انجمن کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے گرین لشٹ تا کوراغ ماژے برادری کے اکابرین معاشرتی و معاشی مسائل سے نمٹنے اور برادری کی سطح پر ایک دوسرے سے تعاوں کرنے کےلیے متحدہ پلیٹ فارم پر آنے کی اہمیت پر زور دے رہے تھے۔

اس سلسلے میں اب تک سات سےزیادہ اجتماعات منعقد ہوئے اور آج تمام برادی ایک پلیٹ فارم پر آکر انجمن سازی کی اور انجمن کے لئے کئی ایک اعراض و مقاصد پر متفق ہوگئے۔  اس انجمن کے مقاصد میں  یہ کہ مذکورہ انجمن کسی بھی مذہبی ، سیاسی اور علاقائی تفرقات سے مبرا ہوکر برادری کی خدمت کا فریضہ انجام دے گا۔ یہ انجمن کسی بھی سطح پر امن آشتی کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دے  گی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر امن آمان کا ماحول بنائے رکھے گی۔ ماژے انجمن ، اہل سنت  اور اسماعیلی ہر دو فرقے کے پیروکاروں پر مشتمل ہونے کی بنا  پر اشتراکی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر جبکہ فروغی اختلافی معاملات میں ایک دوسرے کے عقائد و جذبات کا احترام کرکے معاشرتی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے کوشان رہے گی۔

انجمن کے چند سرکردہ لیڈران میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر افضل، صوبیدار افسر علی شاہ، علی دوست خان ،  صوبیدار میجر خیر بیگ، صوبیدار محمد حیدر ، مولانا عبد القادر، قاری شمس الرحمن وغیرہ کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انجمن کے اندر ذیلی کمیٹیاں جیسا کہ ایجوکیشن، اسپورٹس، ڈونر کمیٹی وغیرہ بھی بنائی گئی۔ یاد رہے کہ انجمن کا سرپرست اعلیٰ حمید الدین کے ساتھ کابینہ ممبران اعزازی کیپٹن میر بہادر، ریٹائرڈ صوبیدار شہری بیگ، کریم علی اور سماجی کارکن علی شیر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چترال کے طول و عرض میں موجود ماژے برادری سے رابطہ کرکے انہیں بھی اس انجمن کا حصہ بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email