چترال کے انتظامی اور پولیس سربراہان تبدیل

پشاور(زیل نیٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کی نگران حکومت نے چترال کے ڈپٹی کمشنرارشادعلی سودھراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)منصورامان کو تبدیل کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کی روشنی میں خورشیدعالم نئے ڈپٹی کمشنرچترال اور کیپٹن(ر)محمدفرقان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچترال تعینات کریئے گئے ہیں۔سابقہ ڈی سی چترال کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جبکہ سابقہ ڈی پی او چترال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email