شیرولی خان اسیر کی ایک اور کتاب منظر عام پر آگئی ہے

چترال (زیل نمائندہ) ممتاز ماہر تعلیم ،سابق پرنسپل ،شاعر،ادیب اور محقق شیر ولی خان اسیرکی ایک اور کتاب "چارغیریو لال”منظرعام پرآگئی ہے۔131صفحات اور 55ابواب  پر مشتمل اس کتاب  میں ان کے والد چارغیریولال کی حالات زندگی کا نہایت تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں چند تصاویر بھی شامل ہیں جن میں چارغیریولال کی تصاویر کے علاوہ  شاہ میر جہان باز لال آف مہتینگ ،صوبیدار جلال الدین، میکی خان جمعدار، تتی میر صائب خان، تتی شیر نبی خان اور لال نادر سلطان کی تصاویر ماضی کی یاد دلاتی ہیں۔مذکورہ کتاب سوانح نگاری کا ایک اعلٰی نمونہ ہے  اور اس دور کی تاریخی اور معاشرتی زندگی کا نہ صرف بہترین نقشہ پیش کرتی ہے بلکہ  اس شخصیت کی داستان حیات ہے جس کے عزم و ہمت سے ایک نئی دنیا آباد ہوئی ہے ۔ کتاب میں لال کی آل و اولاد، رشتہ  داروں اور دوستوں کو تاریخ کے صفحے پر محفوظ کیا گیا ہے۔ کتاب شستہ اردو زبان میں ہے جو کہ شیر ولی خان  اسیر کی تحریر کا خاصہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email