تورکھو واشہچ میں گاڑی کا ایکسیڈنٹ، دو افراد جان بحق، چار زخمی

تورکھو(نمائندہ زیل) تورکھو واشہچ میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں   دو افراد جان بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول واشہچ سیدالرحمان ساکنہ واشہچ جو اپنی ذاتی سوزوکی گاڑی خود چلا رہے تھےموڑ کاٹتے ہوئے بےقابو ہوکر نیچے کھائی میں گرگئی

جس کے نتیجے میں موصوف اور اس کا پوتا موقع پر ہی جان بحق جبکہ اس کا  بیٹا اوردوسرے دو افرد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو آر ایچ سی شاگرام میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے با ہر بتائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں علاقے کے عوام جمع ہوئے اور امدادی کام میں حصہ لیا۔ استاد سیدالرحمان مہذب،قابل ترین اوراصول پسند انسان تھے۔

Print Friendly, PDF & Email