پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا میں پچهلے 4 سے 5 ماه میں پروپگنڈہ انتہائی تیز ہو گیا ہے،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(زیل نیٹ)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق گزشتہ چار سے پانچ مہینوں کے اندر شوشل میڈیا میں پاک فوج کے خلاف پروپگنڈہ انتہائی تیز ہوگیا ہے۔ 5ہزار نئی فوج مخالف آئی ڈیز سوشل میڈیاپر بنائی گئی ہیں جو کہ تمام کی تمام بیرون ملک (افغانستان، انڈیا وغیرہ) سے چلائی جا رہی ہیں۔پاکستان آرمی کے مخالف ان آئی ڈیز سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ، اگر عوام کی ہمیں حمایت حاصل ہے تو ہمیں اِن کی کوئی پرواہ نہیں۔اس پروپیگنڈہ کے خلاف اٹھ کهڑے ہونے  کے لیے  ہمیں کندھے سے کندھا ملاکر کردار ادا کرنا چاہئیے۔ صرف چند ہزار محبِ وطن پاکستانی چاہیئے جو خالص اپنے وطن کے لیے کام کرنا چاہتے ہوں اس مشن کا حصہ بن کران آئی ڈیز کو رپورٹ کر کے اُڑا دینا ہے جو پاک فوج کے شہیدوں پر تہمتیں لگائیں۔صرف چند ہزار نوجوانوں کی ضرورت ہے جو  خلوص نیت سے وطن عزیز کے لیے ملکر کام کر سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email