اہالیان کوغذی رمضان المبارک میں پینے کے صاف پانی کو ترس گئے

کوغذی( رپورٹ)رمضان المبارک کے دوران روزہ دار کوغذی پل کا رخ کرتے ہیں جہاں ہر سال کی طرح امسال بھی ایک رونق سجی ہوتی ہے۔ پورے دن کی گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ہر طبقۂ فکر کے لوگ کوغذی گول پل میں آکر بیٹھ جاتے ہیں جہاں کوغذی گول کے شور مچاتے پانی اور ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوہوتے ہیں۔  ٹھنڈا پانی اور یہ خوبصورت فضا  قدرت کی  طرف سے  اہالیان کوغذی کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔ لیکن کچھ سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشئر پگھل جانے کی وجہ سے یہ پانی کئی ہفتوں تک پینے کے قابل نہیں رہتا  اور اس سال رمضان میں بھی کوغذی کے باسی مشکلات کا شکار ہیں ۔

واضح رہے کہ محکمہء پبلک ہیلتھ کا پائپ لائن کوغذی کے سنگم سے گزار کر چترال شہر کو گولین چشمے کا صاف و شفاف پانی مہیا کیا گیا ہے ۔ کوغذی پل پر چھوڑے گئے گیٹ والوؤ کو ماضی میں مقامی لوگ استعمال کررہے تھے لیکن بعد میں اس کو بھی تالا لگا دیا ۔

فی الحال کی ضرورت کیلئے گاؤں کے بچے دور دراز جاکر چشمہ کا پانی کاندھوں پر اٹھا کر لے آتے ہیں،  چشمہ دور ہونے کے ساتھ ساتھ  لینڈ سلائیڈنگ کا  بھی خدشہ  رہتا ہے۔ جو کہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ چترال سے یہ مطالبہ کررہے کہ کوغذی پل پر موجود والو کو کھولا جائے تاکہ لوگ اس بابرکت مہینے میں صاف اور شفاف پانی سے افطار کر سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email