آج امیر صوبہ مشتاق احمد خان کی موجودگی میں جوفیصلہ ہوا اس سے کلی اتفاق کرتے ہیں۔حاجی مغفرت شاہ

چترال(نمائندہ زیل)الیکشن 2018 کے لیے امیر صوبہ محترم مشتاق احمد خان صاحب کی موجودگی میں آج جو فیصلہ ہوا ہے، ہم اس فیصلے سے کلی اتفاق کا اعلان کرتے ہیں۔یہ بات ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان  میں کہا ۔انہوں نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آج کے فیصلے کے بعد ہم تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر بھر پور محنت اور جدو جہد سے ایم ایم اے کو چترال میں کامیابی دلانے کی کوشش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email