چترال میں ایم ایم اے بحال،مولانا چترالی قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے حتمی امیدوار نامزد

چترال (زیل نمائندہ ) چترال میں ایم ایم اے میں شامل سیاسی جماعتیں جمیعت علماء اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کے درمیان  پی کے 1کی نشست کے لیےجاری تنازعہ ختم ہوا اور جماعت اسلامی نے مولانا عبدالاکبرچترالی کو دونوں نشستوں کے لیے حتمی امیدوار نامزد کیا۔ جماعت اسلامی صوبہ خیبر کے امیر سنیٹر مشتاق احمد خان کا دورہ چترال میں  انتخابات بارے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق جماعت اسلامی چترال کی مجلس شوری سے نشست کے بعد  ایم ایم اے کو  ہر حال میں بحال رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ فیصلے کی روسے مولاناعبدالاکبر چترالی جماعت اسلامی کی طرف سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست  کے لیے حتمی امیدوار ہو ں گے جبکہ جماعت اسلامی کی اوّلین ترجیح  صوبائی کی نشست  ہوگی۔صوبائی اسمبلی کی نشست  نہ ملنے کی صورت میں اتحاد کو نقصان پہنچانے کے بجائے قومی اسمبلی کی سیٹ قبول کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email