چترال میں متحدہ مجلس عمل کو فردواحد توڑنے کا مجاز نہیں،مولانا چترالی

چترال(زیل نمائندہ)جماعت اسلامی کے طرف سے نامزدُ امیدوار NA-1 چترال مولانا عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا قیام مسلم اُمہ کی خواہشوں سے ہوا ہے اور یہ ہر برقرار ہے اور آئندہ بھی برقرار رہے گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ریحانکوٹ میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کو کوئی فردواحد نہیں توڑسکتا اور نہ ایسا اختیار کسی فرد یا چند افراد کے پاس موجود ہے۔یہ صرف دوجماعتوں کا بھی اتحاد نہیں بلکہ اُمت مسلمہ کی خواہش ہےاس لیے جو افراداس میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ درحقیقت اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے ناقابل یقین نقصان کا احتمال ہے۔مولانا چترالی  نےمزید  کہا اس حوالے سے اتحاد برقرار رکھنے کے لیے  دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق درپیش تنازعے کو سلجھانے کے لیے  امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمدکا کسی بھی وقت دورہ چترال متوقع ہے۔

یاد رہے متحدہ مجلس عمل میں موجود دو سیاسی جماعتیں  جمیعت علماء اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے گزشتہ دنوں صوبائی سیٹ کے تنازعے میں ایم ایم اے کو ختم کرنے کا اشارہ دیا تھاجس کی وجہ سے  جماعت اسلامی نے  چترال سے انفرادی طور پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس صورتحال کے بعد مولانا عبدالاکبرچترالی  نے جے یوآئی کے قائدین سے مذاکرات کے بعد ایم ایم اے کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email