ریشن میں زیرتعمیر پل کا کام سست روی کا شکار،عوام کو مشکلات کا سامنا

ریشن (نمائندہ زیل)ریشن میں زیرتعمیر پل کا کام سست روی کا شکار سب ڈویژن مستوج اور تین تحصیلو ں کے عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کو پل کی تعمیر تین یا چار ماہ میں مکمل کرنا تھا جبکہ وعدہ بھی یہ کیا گیا تھا
وعدے کی بموجب شروع میں کچھ دن کام کی رفتار تیز تھی ۔رفتہ رفتہ کام سست روی شکار ہوا اور اب حالت ایسی ہے کہ سات مہینے گزرنے کے باوجود صرف ساٹھ فیصد کام ہوا ہے


لانچنگ کےلیے تیار ہو نے کے باوجود لانچنگ والوں ابھی تک کچھ پتہ نہیں ۔
یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ شروع میں کام کی رفتار تیرہونے وجہ پی ﮈبلو ﮈی کا اکیس این مقبول صاحب کی خصوصی دلچسپی تھی جب اس کا تبادلہ ہو تو کام کی رفتار میں کمی آئی ۔
خوش قسمتی ہے اب یہ امید کی جارہی ہے کہ انجنیئر مقبول صاحب کی واپسی سے شاید تین تحصیلو ں کےعوام کی مشکلات میں کمی آئے گی اور پل کی تعمیر کے کام میں تیزی آئے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email