جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

چترال(زیل ڈیسک) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی محسن انسانیت ،فخر موجودات حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ؐ کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺکانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔شہر بھر میں علماء ،خطباءکرام سیرت البنیﷺ کے عنوان سے منعقدہ پروگرامات میں حضور پرنورﷺ کی حیات طیبہ کے نمایاں پہلوؤں پر خصوصی روشنی ڈال رہے ہیں۔ ضلعی سیرت کونسل کی طرف سے بڑی کانفرنسز کے علاوہ مساجداور محلوں کی سطح پر بھی پروگرامات منعقد ہورہے ہیں۔
سیرت النبی ﷺ کےخصوصی پروگرامات کے انعقاد کا مقصد سیرت نبویﷺ کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کی بدولت ہی معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email