چترال مستوج روڈ میں کھمبے نصب کرنے سے پیدل سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا

کوغذی(نمائندہ زیل)محکمہ واپڈا کی جانب سے کوغذی میں اہم شاہراہ کے ساتھ والی فٹ پاتھ پر ہلکی ٹرانسمیشن لائن کے لیے کھمبے نصب کیے جارہے ہیں اور سیاسی نمائندگان خاموش تماشائی  نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ واپڈا گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں الیکٹریکل اور  میکینکل کام زوروشور سے جاری ہے اور اگلے ماہ کے آخر تک اس  کی افتتاح کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اسی طرح ڈیم کے گیٹ کو بجلی کے ذریعے  کنٹرول کرنے اور بجلی کی فراہمی کے لیے   کوغذی کی مین سڑک کےفٹ پاتھ پر کھمبے نصب کیے جارہے ہیں جو کہ مستقبل میں پیدل سفر کرنے والوں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے کا اندیشہ بھی ہے اس لیے علاقے کے معتبرات نے حکومت سے بروقت اس مسئلے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email