چترال کی فٹ بال ٹیم کی ڈویژن کی سطح پرشاندار کامیابی

سوات(نمائندہ زیل نیوز) انٹرسکول سپورٹس فیسٹول 2017 کے ڈویژن کی سطح پر مقابلے سوات میں اختتام پذیر ہوئے۔ ضلع چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول ایون کی فٹ بال ٹیم نے فائنل میں ضلع بونیر کی ٹیم کی ایک کے مقابلے میں دو سکور سے شکست دیکرڈویژن کی سطح پر انٹرسکول سپورٹس فیسٹول ۲۰۱۷ اپنے نام کر لی۔اس سے پہلےچترال کی ٹیم نے کوارٹرفائنل میں سوات اور سیمی فائنل میں ضلع بونیر کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کی تھی۔ فائنل مقابلے میں چترال کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے دوران دو گول اسکور کیے جبکہ مخالف ٹیم نے ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔چترال کی فٹ بال ٹیم دسمبر کے پہلے ہفتے میں صوبے کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ڈویژن کی نمائندگی کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email