وریجون موڑکھو میں ورلڈ ٹائیلٹ ڈے منایا گیا

موڑکھو( جمشید احمد)اے کے ار ایس پی واش پراجکٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول وریجون موڑکھو میںWorld Toilet Day کے موقع پر پروگرام منعقد  کیا گیا،جس کی صدارت سابق انسپکٹر رحمت الاعظم نے کی جبکہ مہمان خصوصی ٹی ایم او مستوج کریم اللہ تھے۔ پروگرام کا مقصدبچوں کو باتھ روم استعمال کر نے کے حوالے سے آگاہی دینا تھی۔ پروگرام میں سکول کے طلبہ کے علاوہ علاقے کے معززیں نے بھی شرکت کی۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد حبیب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام میں مختلف سکولوں کے طلبہ کےمابین ذہنی ازمائش کا مقابلہ بھی ہوا جس میں بچوں سے  مختلف سوالات پوچھے گئے۔  اس مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول موژگول نے  کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے مقررین جن میں مولانا ظاہر شاہ اور دوسروں نے قران اور سنت کے تناظر    میں  صفائی کی اہمیت  پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ادارے کی طرف سے حسین احمد نے پروگرام کے اغراض مقاصد بیان کیا۔ مہما ن  خصوصی ٹی ایم او نے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں صفائی کے حوالے سے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔صدر محفل سابق انسپکٹررحمت الاغظم نے  علاقے میں اے کے ار ایس پی کی خدمات کو سراہا۔ آخر میں ونرز طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email