ریڈیو پاکستان چترال میں محفل نعت کا انعقاد

چترال(نمائندہ زیل ) ولادت باسعادت ؐ کے موقع پرFM-93ریڈیو پاکستان چترال کے اسٹوڈیوز میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔محفل نعت میں اسلامک گرامر سکول چترال کے پرائمیری سکیشن کے طلبہ نے شرکت کی۔ثناء خوانوں میں عمرفاروق،محمد ادریس،عجوہ اسحاق،میمونہ حسین،محمد خالد،اریبہ سحر،صدیقہ احسان،خولہ قریشی،میمونہ ظفر،محمد جاوید،عبداللہ،محمد سمیع اللہ،حمزہ حسین،نعمان عزیز،اویس اقبال اور فرداد حسین شامل تھے۔یاد رہے  ریڈیو پاکستان چترال ولادت باسعادتؐ کے موقع پر محفل نعت، نعتیہ مقابلہ ،سیرت کوئز،مذاکرے اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email