ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کےدورہ چترال کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

چترال(نمائندہ زیل) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشواہزہائنس پرنس کریم آغاخان کا دورہ چترال  دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ گرم چشمہ اور بونی کے مقام پر دیدار گاہوں میں انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہیں۔ ہزہائنس کے دورہ چترال کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے  سے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھر کی زیرصدارت ایک غیرمعمولی میٹینگ ڈی سی آفس میں  منعقد ہوئی۔میٹینگ میں  ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) منصور امان،ایم پی اے سلیم خان اور سید سردار حسین،چترال میں حساس اداروں کے سربراہان اور کونسل کے نمائندوں  نے شرکت کی۔ ڈی سی چترال کو سکیورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بریفینگ دی گئی اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اس موقع پر سکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email