مولانا عبد الروف مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

چترال(نمائندہ زیل) جمیعت علماء اسلام (ف) چترال کےرہنمااور جید عالم دین مولانا عبدالروف مرحوم کی یاد میں  پارٹی کے ضلعی رہنماؤں کی طرف سے ایک تعزیتی  ریفرنس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ریفرنس میں جے یو آئے کی  مقامی قیادت کے علاوہ پارٹی نمائندے اور کارکنان نے بڑی تعداد میں  شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا کہ مولانا عبدالروف مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ انکی علمی بصیرت اور پارٹی کے لئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ مولانا عبدالروف جیسے علمی اور سیاسی شخصیت کا ہم سے جدا ہونا نہ صرف پارٹی بلکہ چترال کے لئے بھی ایک المیہ ہے اور اس کی کمی پوری نہیں کی جاسکتی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمان نے کہاکہ مولانا عبدالروف ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی میں علم کی روشنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

اس تعزیتی ریفرنس میں مولانا بلیناس، مولانا اسماعیل شاہ،مولانا عبدالسمیع اور دوسرے مقررین نے مولانا عبدالروف کی علمی اور سیاسی کاوشوں کو سراہا  اور انہیں خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email