وزیر زادہ کالاش ایس سی ایف کے جنرل سیکرٹری مقرر

پشاور(نمائندہ زیل)کالاش کمیونیٹی کے سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما وزیر زادہ کو پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن صوبہ خیبر پختونخوا کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیڈریشن کھیل و ثقافت کی ترقی  میں صوبائی محکمہ کھیل وثقافت کے زیر انتظام کام کر رہا ہے۔ اس فیڈریشن کے لئے وزیر زادہ کالاش  کی تقرری کھواور کیلاش ثقافت کی ترقی کے ساتھ چترال میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے  بھی ممدد ومعاون ثابت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email