کے پی کے حکومت کی طرف سے دو کروڑ اسی لاکھ روپے کالاش کمیونیٹی کی ترقی کے لیے مختص

پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام کالاش کمیونٹی قاضی مذہبی رہنماوؤں   کا ایک نمائندہ وفد نے محمد طارق ، سیکریٹری  کلچر ،سپورٹس، یوتھ افیرز اینڈ آرکیالوجی، گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا سے کالاش کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے  لابنگ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کلاش نمائندہ وزیر زاد ہ جنرل سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچر پی ٹی آئی چترال، مقصود احمد سلفی اور رینا پٹرک نے کی ۔ جبکہ وفد میں سیف اللہ جان،کالاش ، شیرزادہ خان ،اقلیتی ممبر ویلج کونسل رمبور، ملک شاہی، انت بیگ،اقلیتی ممبر ویلج کونسل بریر کالاش شامل تھے۔ اس موقع پر ڈایکٹر عبدالصمد، ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم، شہباز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر بھی موجود تھے۔ وفد نے سیکریٹری کلچر محمدطارق اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کالاش کمیونٹی کے دیرینہ مطالبہ پر دو کروڑ اسی لاکھ روپے کالاش کے لیے قبرستان اور تہوار منانے والی جگہ کے خریدنے کے لیے مختص کیے ہیں۔ وفد نے اس پر فوری عمل درآمد کی درخواست کی۔ جس پر سیکرٹری کلچر نے وفد کو فوری عمل درآمد کی یقین دھانی کروائی۔ اس موقع پر سیکرٹری کلچر نے وفد کو بتایا کہ ستر لاکھ روپے کالاش کے پرانے گھر خریدنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ ان کو خرید کر محفوظ بنایا جا سکےاور 80 لاکھ روپےجشٹکان اور کالاش عبادت گاہوں کی مرمت اور توسیع کے لیے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔اس بجٹ میں  بمبوریت، رمبور اور بیریر کے مختلف علاقوں  جیسے کراکاڑ  میں تین کینال،بروم میں چار کینال،بتریک ڈیڑھ کینال اوربریر  میں ڈیڑھ کینال قبرستان کے لیے  پیسے مختص کیے گئے ۔اس کے علاوہ  مختلف تہوراوں کے لیے  بتریک اور رمبور میں چار کینال اور بیریر میں پانچ کینال  زمین خریدنے کےلیے  ڈایکٹر عبدالصمد، ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم نے ڈپٹی کمشنر چترال کو عنقریب ایک مراسلہ بھیجے گا۔سیکرٹری کلچر نے مذید کہا  کہ کالاش کلچر کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہم اپنے بھر پور وسائل استعمال کریں گے۔ وفد نے قاضی مذہبی رہنماؤں کے لیے ماہانہ وظیفہ کا بھی مطالبہ کیا۔ جس پر وفد کو آئندہ بجٹ میں اس کے لیے رقم مختص کرنے کے لیے کوشش کی یقین دھانی کروائی گئی ۔ ان کی طرف سے وفد کو بتایا گیا کہ سیاحوں تک کالاش کے بارے میں صحیح معلومات پہنچانے کے لیے پندرہ کالاش نوجوانوں کو کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل ٹریننگ دے کر سرکاری گائیڈ کا اسٹیٹس  دیا جائے گا اور پرائیویٹ گائیڈ پر پابندی لگائی جائے گی۔ قبرستان اور کالاش بشالینی کے لیے سیکورٹی گارڈ کا بندوبست بھی کیا جائے گااورآئندہ ہر بجٹ میں کالاش کے لیے مخصوص رقم مختص کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email