سالانہ مقابلہ نعت خوانی میں چترال کے طالب علم کا اعزاز

پشاور(نمائندہ زیل نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور،ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے ہر سال ملکی سطح پر  ربیع الاوّل کے بابرکت مہینے میں مقابلہ نعت خوانی کے مقابلے ہوتے ہیں۔ضلعی سطح پر ہونے والے مقابلے میں چترال سے چار نعت خوان پشاور میں ہونے والے صوبائی مقابلے میں شرکت کئے۔ پندرہ سال سے پچیس سال تک کیٹیگیری میں چترال پبلک سکول اینڈ کالج کے طالب علم بشیرالدین نے  پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا آخری مرحلہ 29نومبر 2017 کو صبح دس بجے زیڈ اے بخاری آڈیٹورئیم پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مقابلے میں چترالی نعت خوان پندرہ سال سے پچیس سال تک کے کیٹیگیری میں صوبہ پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email