یونیورسٹی آف چترال کی ڈویژن کی سطح پر بہترین کارکردگی

سوات میں جاری ڈویژن کی سطح پر نیشنل یوتھ کارنیوال 2017 میں یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ نے آٹھ کیٹیگیزمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلئے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ نے نعت، کوئز، کیلیگرافی، اردو گلوکاری، بینڈ میوزک، ثقافتی رقص، بیت بازی اور شطرنج کے کیٹیگریز میں ڈویژنل کی سطح پر نمایان کارکردگی دیکھائے۔ اگلا مرحلہ صوبائی سطح پر پشاور میں ہونگے جس کے بعد قومی سطح پر آخری مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ہونہار طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں اس طرح آگے بڑھیں گے۔


Print Friendly, PDF & Email